ابنا: خـبروں کے مطابق صنعا کے التغيير اسکوائر پر ايک يمني شہري ، آج جمعرات کو صدارتي گارڈ کي گولي کا نشانہ بنا -
صدارتي گارڈ کي کمان ، عبد اللہ صالح کے بيٹے احمد علي صالح کے ہاتھ ميں ہے - عيني شاہدوں کے مطابق صدارتي گارڈ کے نشانہ بازوں نے جمعرات کي صبح التغيير اسکوائر کي جنوبي سڑک پر مظاہرين پر فائرنگ کي جس سے ايک نوجوان ہلاک ہو گيا جس کے بعد گزشتہ اتوار سے يمن ميں ہلاک ہونے والے مظاہرين کي تعداد تراسي ہو گئ ہے -
يمن کي سيکوريٹي فورس نے اسي طرح صنعا کے التغيير اسکوائر پر مارٹر گولے داغے اور انقلابيوں کي حمايت کرنے والے فوجي دستے کے ٹھکانے پر بھي حملے کئے جبکہ صنعا کي الزبيري سڑک پر صالح کے بيٹے کي کمان ميں سرکاري فوجيوں اور انقلاب کے حامي فوجي دستے کے درميان گزشتہ چوبيس گھنٹے سے جھڑپيں جاري ہيں.
........
/169